راولپنڈی(سنگ میل نیوز) شمالی وزیرستان کے دو مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف دو علیحدہ علیحدہ آپریشنز کے دوران نو خارجی جہنم واصل کر دیے گئے۔پہلا آپریشن جنرل ایریا ڈوسالی میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کیا گیا جہاں خارجیوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دشمن کی پوزیشن پر مؤثر کارروائی کی اور نتیجتاً چھ خارجی جہنم واصل کر دیے گئے، جبکہ دو خارجیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔دوسرا آپریشن جنرل ایریا ایشم شمالی وزیرستان میں کیا گیا۔ یہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین خارجیوں کو سیکیورٹی فورسز نے موت کے گھاٹ اُتار دیا، جبکہ دو خارجی زخمی ہوگئے۔مارے گئے خارجیوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔علاقے میں کسی بھی مزید خارجیوں کو ختم کرنے کے لیے سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے اس عذاب کو مکمل طور پر جڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کے عزم کے ساتھ اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میںمختلف مقامات پرآپریشنز، 9 خوارج ہلاک

Leave a Reply