Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
گورنر کے پی کی آصف بھٹو سے ملاقات‘ انسداد پولیو امور پر اہم گفتگو – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

گورنر کے پی کی آصف بھٹو سے ملاقات‘ انسداد پولیو امور پر اہم گفتگو

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان کی خاتون اوّل، رکن قومی اسمبلی اور پولیو کے خاتمے کی سفیر آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔
ملاقات میںصوبہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور بالخصوص انسداد پولیو سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی، عوامی مسائل کے حل میں صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی پر افسوس کا اظہار بھی کیا گیا۔
دوران ملاقات پولیو کے بڑھتے کیسز کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی طے کرنے کی تجاویز پر بھی غور وغوض کیا گیا۔
اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری نے اپنی والدہ بے نظیر بھٹو شہید کے ویژن کے مطابق گورنر ہاؤس پشاور سے ویمن امپاورمنٹ اور بین المذاہب و المسالک ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھانے پر گورنر فیصل کریم کنڈی کی کاوشوں کی تعریف کی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *