Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
صحت کے شعبے میں کامیابی‘ملکی تاریخ کا پہلا مقامی وینٹی لیٹر تیارکرلیاگیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

صحت کے شعبے میں کامیابی‘ملکی تاریخ کا پہلا مقامی وینٹی لیٹر تیارکرلیاگیا

کراچی: پاکستان نے مقامی سطح پر وینٹی لیٹر تیار کر لیا ہے، جو درآمد کئے جانے والے وینٹی لیٹر کے مقابلے میں انتہائی سستا ہو گا۔نجی ٹی وی کے مطابق سائیٹ انڈسٹریل ایریا کراچی میں قائم کمپنی میں تربیت یافتہ عملہ پرزہ جات کی جانچ میں مصروف ہے، اکیس سے بائیس دن میں کوالٹی کنٹرول کا عملہ چار قسم کی ٹیسٹنگ مصنوعی پھیپھڑوں کے ذریعے کرتا ہے۔و ینٹی لیٹر بنانے والے گروپ کے ڈائریکٹر اکبر الانہ کا کہنا تھا کہ و ینٹی لیٹر کی سو فیصد ڈیزائننگ اور 80 فیصد پرزہ جات کی تیاری پاکستان میں ہی کی گئی ہے، انہوں نے کہاکہ یہ فروری میں مارکیٹ میں دستیاب ہو گا۔اس کی قیمت تیس لاکھ روپے رکھی گئی ہے جو درآمدی و ینٹی لیٹر کے مقابلے میں نصف سے بھی کم ہے، انہوں نے کہا کہ وینٹی لیٹر بین الاقوامی معیار کے مطابق ہے جس کا کلینیکل ٹرائل بھی ہوچکا ہے۔پاکستانی وینٹی لیٹر کو بنگلہ دیش، سری لنکا سمیت دیگر ممالک کو برآمد کیا جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *