Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ‘ ایرانی صدر روس پہنچ گئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ‘ ایرانی صدر روس پہنچ گئے

ماسکو:روس کی سرکاری نیوز ایجنسی تاس کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان (آج)جمعہ کے روز ماسکو پہنچ گئے ہیں جہاں وہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے بات چیت کریں گے اور سٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔ مسعود پزشکیان کا گذشتہ برس جولائی میں صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد روس کا یہ پہلا دورہ ہے، اور وہ معاہدے پر دستخط کرنے سے قبل پوتن کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور بین الاقوامی مسائل پر بات چیت کرنے والے ہیں۔روس نے یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد سے ایران اور امریکہ کے مخالف دوسرے ممالک جیسے شمالی کوریا کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کیے ہیں، اور پیانگ یانگ اور قریبی اتحادی بیلاروس کے ساتھ سٹریٹجک معاہدے کے ساتھ ساتھ چین کے ساتھ بھی سٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ کیا ہے۔20 سالہ روس-ایران معاہدے، جس میں قریبی دفاعی تعاون کی دفعات شامل ہوں گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *