Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پنجاب کے ہونہار طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے: مریم نواز – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پنجاب کے ہونہار طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے: مریم نواز

اوکاڑہ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے بھر کے ہونہار اور مستحق طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں ہونہار اسکالرشپ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ جدید لیپ ٹاپس کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ چکی ہے، اور وہ جلد ذاتی طور پر طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہونہار اسکالرشپس پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے، جس کے تحت مکمل میرٹ پر اسکالرشپس فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگلے سال پچاس ہزار طلبہ کو ہونہار اسکالرشپس دی جائیں گی۔مریم نواز نے اعلان کیا کہ ایک سال کے دوران ایک لاکھ ای بائیکس بھی طلبہ کو فراہم کی جائیں گی۔تقریب کے دوران وزیراعلیٰ نے اوکاڑہ میں ایک میڈیکل یونیورسٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *