Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ راولپنڈی کی حدود میں شامل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ راولپنڈی کی حدود میں شامل

راولپنڈی:اسلام آباد ائیر پورٹ کو مکمل طور پر راولپنڈی کی حدود میں شامل کردیا گیا ہے۔ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اٹک کے پانچ دیہاتوں کو راولپنڈی کی حدود قرار دیتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اسلام آباد ائیر پورٹ کا رن وے،اے ایس ایف کالونی، مین ٹرمینل بلڈنگ اور 3کلو میٹر کا ایریا اٹک کی حدود میں شامل تھا۔اس اقدام سے رن وے، ٹرمینل بلڈنگ اور رہائشی کالونی اب راولپنڈی کی حدود میں ہوگی۔اٹک اور راولپنڈی کی حدود کی وجہ سے قانونی مسائل میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، اب اسلام آبادائیر پورٹ کے تمام ایریاز کو تھانہ نصیر آباد سے منسلک کردیا گیا ہے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اسلام آباد ائیرپورٹ کے مختلف ایریاز کو اٹک سے راولپنڈی میں شامل کردینے کی تصدیق کر دی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *