کراچی: وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں دھابیجی خصوصی اقتصادی زون کو فروغ دینے کے ساتھ 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون منصوبے سے خطے پر سماجی اور معاشی اثرات مرتب ہوں گی اور ایک لاکھ سے زائد بلاواسطہ اور بلاواسطہ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بنایا جا رہا ہے۔
دھابیجی اقتصادی زون کا فروغ‘ 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرینگے: مراد علی شاہ

Leave a Reply