Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی کے شہری سانس کے متعدد امراض کا شکار‘نزلہ‘ کھانسی اور بخار میں مبتلا ہوگئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی کے شہری سانس کے متعدد امراض کا شکار‘نزلہ‘ کھانسی اور بخار میں مبتلا ہوگئے

کراچی میں کورونا، انفلوئنزا اور سانس کی نالی کا انفیکشن تیزی سے پھیلنے لگا، شہری بڑی تعداد میں نزلہ، کھانسی اور بخار میں مبتلا ہونے لگے۔سنگ میل نیوز کے مطابق کراچی میں پھیپھڑوں کے امراض، کورونا، انفلوئنزا اور سانس کی نالی کا انفیکشن تیزی سے پھیلنے لگا۔ڈاؤ ہسپتال میں کھانسی، بخار کی علامات کے ساتھ آنے والے 25 سے 30 فیصد مریضوں میں کورونا مثبت آرہا ہے، ہسپتالوں میں بخار، کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کے ساتھ آئے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ماہر متعدی امراض پروفیسر سعید خان نے بتایا کہ 10 سے 12 فیصد مریضوں میں انفلوئنزا ایچ 1 این 1 کی تصدیق ہورہی ہے، 5 سے 10 فیصد بچوں میں آر ایس وی اور سانس کے دیگر وائرس کی تصدیق ہورہی ہے، اکثر مریض ٹیسٹ نہیں کرواتے جس کے باعث بیماریوں کی تصدیق نہیں ہوتی۔انہوں نے بتایا کہ ان تمام وائرسز کی علامات آپس میں ملتی جلتی ہیں، ان علامات میں بخار، کھانسی، سانس لینے میں دشواری شامل ہیں، کورونا کی علامات میں ذائقہ اور خوشبو کا ختم ہونا بھی شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سردیوں میں یہ بیماریاں تیزی سے پھیلتی ہیں، ہوا کے نکاس کا ناقص نظام وائرسز کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ بنتا ہے، شہری احتیاطی تدابیر لازمی اپنائیں، ماسک پہنیں اور خود کو ڈھانپ کر رکھیں اور ہر سال انفلوئنزا کی ویکسین لازمی لگوائیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *