Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات

اسلام آباد:ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف، میجر جنرل ڈاکٹر محمد باقری نے ایوانِ صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچ سکے۔اس موقع پر دہشت گردی کو مشترکہ چیلنج قرار دیتے ہوئے اس کے خاتمے کے لیے مؤثر اور مربوط اقدامات کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے غزہ اور لبنان کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف کو سراہا۔یہ ملاقات پاکستان اور ایران کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ایک کڑی قرار دی جا رہی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *