Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کرم میں قیام امن کے لیے آپریشن تیسرے روز بھی جاری، 8 بنکرز مسمار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کرم میں قیام امن کے لیے آپریشن تیسرے روز بھی جاری، 8 بنکرز مسمار

پشاور: خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں قیام امن کے لیے جاری آپریشن تیسرے روز بھی تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران اب تک 8 بنکرز کو مسمار کیا جا چکا ہے، جبکہ متاثرین کے لیے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اشیائے خور و نوش بھی بھیجی جا رہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر کرم کی جانب سے عارضی طور پر اپنے علاقے چھوڑ کر منتقل ہونے والے افراد (ٹی ڈی پیز) کے لیے کیمپ قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت صدہ، ٹل اور ہنگو میں کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں ٹل ڈگری کالج، ٹیکنیکل کالج، ریسکیو اور عدالت کی عمارتوں میں بھی پناہ گزینوں کے لیے کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ یہ کیمپ آپریشن کے دوران متاثرہ آبادی کی حفاظت کے لیے بنائے گئے ہیں اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ کمشنر کوہاٹ نے کہا کہ ضلع ہنگو میں متاثرین کے لیے تمام ضروری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔خیال رہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اتوار کے روز کرم میں شرپسندوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا تھا۔ اس آپریشن کے باعث 19 جنوری سے بگن اور گرد و نواح میں کرفیو نافذ ہے، جس کی وجہ سے کئی خاندان ضلع ہنگو کے علاقے ٹل منتقل ہو گئے ہیں۔ گزشتہ روز آپریشن کے دوران 2 گن شپ ہیلی کاپٹروں نے کرم کے مختلف علاقوں میں عسکریت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر گولہ باری کی، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *