Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پیکا ایکٹ منظوری کے خلاف صحافیوں کا احتجاج‘کالا قانون قرار دیدیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پیکا ایکٹ منظوری کے خلاف صحافیوں کا احتجاج‘کالا قانون قرار دیدیا

اسلا م آباد: قومی اسمبلی میں منظور کئے گئے پیکاترمیمی ایکٹ کی منظوری کے خلاف صحافیوں نے اسمبلی گیلری میں احتجاجاً کارروائی کا بائیکاٹ کیا اوراسے صحافیوں کے خلاف کالا قانون قرار دیا۔ بل کے مطابق مجوزہ ترامیم میں کہا گیا ہے کہ جھوٹی خبر پھیلانے پر تین سال قید 20لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، ایکٹ کے تحت سوشل میڈیا پروٹیکشن ٹربیونل قائم کیا جائے گا۔وفاقی حکومت تین سال کے لیے ٹربیونل ممبران تعینات کرے گی۔ سوشل میڈیا پروٹیکشن ٹربیونل 90روز میں کیس نمٹانے کے پابند ہوں گے۔پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کی منظوری پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔متنازع بل میں واضح کیا گیا ہے کہ اتھارٹی کے چیئرمین اور اراکین کو کسی دوسرے کاروبار میں مشغول ہونے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ مزید برآں ، تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو اتھارٹی کے ساتھ اندراج کرنا ضروری ہوگا ۔ اتھارٹی کے پاس ایسے مواد کو بلاک کرنے کا بھی اختیار ہوگا جو پاکستان کے نظریے کے خلاف ہے یا شہریوں کو قانون توڑنے پر اکساتا ہے ۔ اسے مسلح افواج ، پارلیمنٹ یا صوبائی اسمبلیوں کو نشانہ بنانے والے غیر قانونی مواد کو بلاک کرنے کا اختیار دیا جائے گا ۔ اس ترمیم کے تحت ایک سوشل میڈیا شکایات کونسل قائم کی جائے گی ، جو پانچ اراکین اور ایک سابق عہدیدار رکن پر مشتمل ہوگی ۔ اگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم اتھارٹی کی ہدایات کی تعمیل کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو اتھارٹی مزید کارروائی کے لیے ٹریبونل سے رجوع کرے گی ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *