Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی ٹی آئی کا حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی ٹی آئی کا حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج جیل میں انہوں نے یہ اعلان کیا ۔حکومت نے 7 روز میں کمیشن بنانا تھا اور آج سات دن پورے ہو چکے ہیں۔حکومت کی جانب سے آج تک کمیشن نہیں بنایا گیا، اس لئے بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج تک ہم نے حکومت کو وقت دیا تھا، بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا تھا کہ کمیشن نہ بنا تو مذاکرات کے مزید راؤنڈ نہیں چلیں گے۔ہماری خواہش تھی کہ مذاکرات آگے بڑھیں لیکن سیاسی اختلافات اتنے ہیں کہ برف پگھل نہیں رہی، بانی پی ٹی آئی نے آج مذاکرات کال آف کر دیئے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *