Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
خیبرپختونخوا حکومت کا ریگولیٹری فورس بنانے کا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

خیبرپختونخوا حکومت کا ریگولیٹری فورس بنانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس طرز پر نئی فورس بنانے کا فیصلہ کر لیا۔نئی فورس کے قیام کے لیے ریگولیٹری فورس بل اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے۔فورس ریگولیٹری قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے بنائی جائے گی۔مسودے کے مطابق ریگولیٹری فورس کیلئے الگ پولیس اسٹیشنز اوریونیفارم ہوگی، فورس ماحولیاتی تحفظ، قیمتوں پر کنٹرول سمیت 19 قوانین کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھے گی۔ریگولیٹری فورس کنال اینڈ ڈرینج ایکٹ، الیکٹریسٹی ایکٹ کی خلاف ورزی پرکارروائی کرےگی۔اس کا ہیڈ آفس پشاور میں ہوگا، ہر ضلع میں الگ الگ ریگولیٹری فورس ہوگی۔ریگولیٹری فورس کیلئے نئی بھرتیاں یا پولیس فورس اور لیویز اہلکاروں کو شامل کیا جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *