Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
دوسرملتان ا ٹیسٹ: پہلے دن 20 وکٹیں گرگئیں، پاکستانی ٹیم 154 پر ڈھیر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

دوسرملتان ا ٹیسٹ: پہلے دن 20 وکٹیں گرگئیں، پاکستانی ٹیم 154 پر ڈھیر

ملتان: پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈین بلے باز ایک بار پھر اسپنرز کے جال میں پھنس گئے اور پوری ٹیم 163 رنز پر ڈھیر ہوگئی تاہم مہمان ٹیم کے اسپنرز نے بھی قومی ٹیم کے بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی اور پوری ٹیم کو 154 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے شاندار ہیٹرک کی اور مجموعی طور پر 6 وکٹیں حاصل کیں، نعمان علی ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی اسپنر بن گئے۔ملتان میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستانی اسپنرز کا جادو پھر چل گیا، نعمان کی نپی تلی اسپن باؤلنگ کے سامنے ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوگئی۔نعمان علی کی شاندار باؤلنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز کے 4 کھلاڑی کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے، تاہم گتاکیش موتی اور جومیل وری کین نے 10ویں وکٹ کی شراکت میں 68 رنز بناکر اپنی ٹیم کی لاج رکھ لی۔گداکیش موتی 55 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ جومیل وری کین نے 36 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ اس سے قبل کپتان کریگ بریتھ ویٹ 9، میکائل لوئس 4، عامر جنگو صفر، کیوم ہوج 21، الیک اتھانزے صفر اور گریوز ایک رن بناکر پویلین لوٹے۔اسی طرح وکٹ کیپر ٹیون امالاچ اور کیون سنکلیئر بھی کھاتا کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے جب کہ کیماروش نے 25 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی اسپنر بھی بن گئے جبکہ ساجد خان نے 2 جبکہ ڈیبیو کرنے والے کاشف علی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *