اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہم مذاکرات میں مخلص ہیں اور فراخدلی سے ساتھ بیٹھے تھے، حکومت کی کمیشن بنانے کی کوئی نیت نہیں۔جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت سے جاری مذاکرات کے نتیجے میں 9 مئی اور 26 نومبر کے حوالے سے کمیشن نہیں بننے جا رہا تو ہم نے حکومت کے ساتھ صرف ہیلو ہائے اور فوٹو سیشن کیلئے تو نہیں بیٹھنا تھا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سامنے جو احتجاج ہوا تھا اس سے ریلیٹڈ ایک مقدمہ ہوا تھا، اس میں دہشت گردی کی دفعہ لگی تھی، اس میں درخواست ضمانت پر سماعت چل رہی ہے، بہت سارے وکلاء پر مقدمات ہوئے ہیں اس میں پیش ہو گئے تھے اب چار تاریخ کی ڈیٹ پڑی ہے، جج صاحب نے کہا انشاءاللہ امید ہے چار تاریخ کو یہ کیس ختم ہو جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات بہترین راستہ ہے اور مذاکرات ہونے چاہیے تھے اور بڑی فراخدلی سے ہم نے یہ شروع کر لئے تھے، تحفظات کے باوجود نیک نیتی سے بیٹھے تھے، حکومت کی جانب سے ہمارے ساتھ زیادتیاں ہوئی ہیں۔جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات کیلئے نہیں جا رہے لکھ کر بھی دینا ہوا تو آج دے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بھاگ رہی ہے، یہ نہیں چاہتے کہ سچ سامنے آئے، اگلے لائحہ عمل کا اعلان بانی پی ٹی آئی کریں گے۔
ہم مذاکرات میں مخلص ہیں‘ حکومت کی کمیشن بنانے کی کوئی نیت نہیں: بیرسٹر گوہر

Leave a Reply