مراکش کشتی حادثہ میں بچ جانے والے 7 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے، یہ افراد اسپین اور اٹلی سے ڈی پورٹ ہونے کے بعد واپس ملک پہنچے، جبکہ وفاقی تحقیقات ادارے (ایف آئی اے) کے تفتیشی افسر نے ان افراد کے بیانات قلمبند کیے۔دفتر خارجہ نے گزشتہ ہفتے واضح کیا تھا کہ مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا اور اس حوالے سے وزارت خارجہ مراکشی حکام سے رابطے میں ہیں۔سرکاری دستاویز میں بتایا گیا کہ بچنے والوں میں مدثر حسین، وسیم خالد ، محمد خالق ، عبدالغفار، غلام شاہ میر، علی حسن، عمر فاروق، بلاول اقبال، ارسلان میر اور عرفان احمد شامل ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ کشتی حادثے سے متلق مراکش حکام کے ساتھ مکمل تحقیقات اور محتاط روابط کے بعد ان افراد کو پاکستان واپس بھیج دیا جائے گا، جب کہ رباط میں پاکستانی سفارت خانہ امدادی سرگرمیوں کی نگرانی اور وطن واپسی کے لیے کام کر رہا ہے۔بعد ازاں، آج مراکش کشتی حادثہ میں بچ جانے والے 7 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے، انہیں اسپین اور اٹلی سے ڈی پورٹ کرکے واپس لایا گیا ہے۔واپس آنے والے پاکستانیوں نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کو بیانات قلمبند کروائے جس میں ان کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلرز کی جانب سے تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا، ایف آئی اے نے بیانات کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔دوسری جانب، مراکش کشتی حادثے میں بچنے والے پاکستانیوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، یہ تفصیلات پاکستانی سفارخانے کی سرکاری دستاویزات میں سامنے آئی ہیں۔دستاویز کے مطابق 4 پاکستانی شہریوں کے پاس شناختی دستاویزات موجود نہیں ہیں، مراکش کشتی حادثے میں بچنے والے پاکستانیوں کی تعداد 22 ہے۔

Leave a Reply