Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
واشنگٹن: فوجی ہیلی کاپٹر اور مسافرطیارہ کا فضا میں ٹکرائو‘18افراد ہلاک – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

واشنگٹن: فوجی ہیلی کاپٹر اور مسافرطیارہ کا فضا میں ٹکرائو‘18افراد ہلاک

واشنگٹن میں فوجی ہیلی کاپٹر اور مسافر طیارہ فضا میں ٹکرانے کے بعد دریا میں گرنے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ وائٹ ہائوس سے 5 کلو میٹر دور ریگن ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا ، مسافر طیارے میں 60 مسافراور 4 عملے کے ارکان جبکہ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر میں 3 امریکی فوجی سوار تھے۔ امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کے نتیجے میں طیارے کے دو ٹکڑے ہو گئے ، پولیس نے دریائے پوٹومک میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران 18 لاشیں نکال لی ہیں ، حادثے میں 4 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔امریکن ایئر لائنز کی پرواز یو ایل 5432 کینساس کے شہر وکیٹا سے واشنگٹن پہنچی تھی۔ حادثے کے بعد ریگن ایئرپورٹ بند کر دیا گیا ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔حکام نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آگاہ کرتے ہوئے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ صورتحال کی نگرانی کر رہا ہوں، جیسے ہی مزید تفصیلات سامنے آئیں گی فراہم کی جائیں گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *