Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وفاقی کابینہ نے آف دی گرڈ لیوی کیپٹو پاور پلانٹس آرڈیننس کی منظوری دے دی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وفاقی کابینہ نے آف دی گرڈ لیوی کیپٹو پاور پلانٹس آرڈیننس کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، وفاقی کابینہ نے آف دی گرڈ لیوی کیپٹو پاور پلانٹس آرڈیننس کی منظوری دے دی۔کابینہ کو وزارت قانون و انصاف کی جانب سے پی آئی اے کے پائلٹس کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر بریفنگ دی گئی کہ ایک سابق وفاقی وزیر کی جانب سے پی آئی اے پائلٹس کے حوالے سے دیا گیا بیان غیر ذمہ دارانہ اور مبالغہ آرائی پر مبنی تھا۔بریفنگ کے دوران کابینہ کو بتایا گیا کہ اس سے نہ صرف ملک اور قومی ایئر لائن کا تشخص شدید متاثر ہوا بلکہ قومی خزانے کو بھی شدید نقصان ہوا، کابینہ نے مذکورہ بیان کا جائزہ لینے کے حوالے سے ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی۔کمیٹی مذکورہ مبالغہ آرائی پر مبنی بیان کے محرکات کا پتہ چلائے گی، کمیٹی اس بیان کے نتیجے میں قومی ایئر لائن اور قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان کا بھی تخمینہ لگائے گی۔کابینہ نے مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو کے چارٹر کی توثیق کر دی، پاکستان مذکورہ چارٹر کے بانی اراکین میں سے ہے، اس انیشی ایٹو کے تحت 200 ملین ہیکٹرز زمینی رقبے کی بحالی کی جائے گی اور 50 بلین درخت اگائے جائیں گے۔وفاقی کابینہ نے حکومت پاکستان اور یورپین یونین کے مابین ٹیرف ریٹس کوٹہ کی تقسیم کے حوالے سے معاہدے کی منظوری دے دی، کابینہ نے اکاؤنٹیبلٹی کورٹ تھری، اسلام آباد کی ری آرگنائزیشن کرنے اور اسے سپیشل کورٹ (سی این ایس تھری)، اسلام آباد میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *