Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
190ملین پاؤنڈ کیس ،ملک ریاض،علی ریاض ،شہزاد اکبر اور فرح خان کے پاسپورٹ بلاک – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

190ملین پاؤنڈ کیس ،ملک ریاض،علی ریاض ،شہزاد اکبر اور فرح خان کے پاسپورٹ بلاک

اسلام آباد:190ملین پاؤنڈ کیس میں ملک ریاض ،علی ریاض،شہزاد اکبر اور فرح خان کے پاسپورٹ بلاک کردئیے گئے ہیں۔وزارت داخلہ کے حکام نے چاروں افراد کے پاسپورٹ بلاک کرنے کی تصدیق کردی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے نیب کی سفارش پر 190 ملین پاؤنڈ کیس میں چاروں افراد کے پاسپورٹ منسوخ کیے ہیں۔نیب نے 28 جنوری کو ملزمان کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا،دوسری جانب نیب کا کہنا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض اور دیگر افراد کیخلاف دھوکہ دہی و فراڈ کے کئی مقدمات زیر تفتیش ہیں۔ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی، تخت پڑی راولپنڈی اور نیو مری میں سرکاری اور نجی اراضی پر قبضہ کیا گیا جس کے مضبوط شواہد ہیں،بغیراجازت نامے ہاؤسنگ سوسائٹیز قائم کرتے ہوئے لوگوں سے اربوں روپے کا فراڈ کیا گیا۔پشاور اور جامشورو کی زمینوں پر ناجائز قبضے اور بغیر این او سی ہاؤسنگ سوسائٹیز قائم کی گئیں،دھوکہ دہی سے لوگوں سے بھاری رقوم وصول کی جا رہی ہیں۔این سی اے کے مقدمے میں مرکزی ملزم عدالتی مفرور، عدالت اور نیب دونوں کو مطلوب ہے،نیب بے شمار اثاثے پہلے ہی ضبط کرچکا ہے، مزید اثاثے ضبط کرنے کیلئے قانونی کارروئی کرنے جا رہے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *