Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
لاہور میں الیکٹرک وہیکل بس سروس پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

لاہور میں الیکٹرک وہیکل بس سروس پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز

لاہور: وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کی پہلی مکمل ای وی بس سروس کا افتتاح کردیا ہے ۔ انہوں نے الیکٹرک بس میں سواری اور تفصیلی معائنہ بھی کیا۔اس موقع پرصوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے ای وی بس کے بارے میں بریفنگ میں بتایا کہ الیکٹرک بس میں جی پی ایس لوکیشن ریکارڈر،وائی فائی، یو پی ایس پورٹ اور دیگر سہولیات موجود ہیں ۔ بس میں 30نشستیں اور80مسافروں کی گنجائش ہو گی۔الیکٹرک بس میں خصوصی افراد کے لئے ریمپ اور نشستیں مخصوص ہوں گی۔پہلی بار بس میں مسافروں کے تحفظ کے لئے فرش پر اینٹی سلپ شیٹ کا استعمال کیا گیا ہے۔الیکٹرک بس میں خواتین کے لئے الگ فی میل سیکشن ہو گا۔ہراسانی کے واقعات کے سد باب کے لئے کیمرے بھی نصب ہوں گے۔لاہورکے سب سے بڑے طویل ترین 21کلو میٹر روٹ پر27الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ لاہور کی پہلی ای بس سروس پر 17ہزار مسافر روزانہ سفر کر سکیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بس سٹینڈ پر سولر فین اور واٹر کولر کی تنصیب کا جائزہ لیااورہر بس سٹینڈ پرسیف سٹی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ای ٹیکسی پراجیکٹ کابھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلی ٰنے ای ٹیکسی کی پنجاب میں اسمبلنگ کا جائزہ لینے اور نجی اشتراک سے الیکٹرک چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کے اقدامات کی ہدایت کی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *