لندن: وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے لندن میں برٹش انٹرنیشنل انویسٹمنٹ (BII) کا دورہ کیا اور اُڑان پاکستان فریم ورک کے تحت اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مختلف اقدامات پر گفتگو کی۔وزیر منصوبہ بندی نے اُڑان پاکستان اقدام کے تحت نجی شعبے کی شراکت داری کو متحرک کرنے کے طریقوں پر تفصیلی بات چیت کی۔انہوں نے برٹش انٹرنیشنل انویسٹمنٹ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ بنیادی ڈھانچے اور ماحولیاتی لچک کے شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔احسن اقبال نے پاکستان کی نوجوان اور متحرک افرادی قوت کو ایک اہم اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی لیبر کی قیمتوں کے پیش نظر صنعتوں کے لیے ایک پرکشش مقام بن رہا ہے۔وزیر منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ توانائی کی قیمتوں میں اصلاحات، سپلائی چین کی بہتری اور ٹیکس انتظامیہ میں اصلاحات پہلے ہی معاشی استحکام میں مثبت کردار ادا کر رہی ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کو دوبارہ زندہ کیا گیا ہے اور اب یہ فیز 2.0 میں داخل ہو چکا ہے، جس سے مقامی اور بین الاقوامی کاروباروں کے لیے پاکستان کی ترقی کی راہ میں اہم مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔
وزیراعظم نے سی پیک کو دوبارہ زندہ کیا‘ اب یہ فیز2میں داخل ہوچکا ہے: احسن اقبال

Leave a Reply