Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے طلبہ کے لیے اسکالر شپس کا اجراء کردیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے طلبہ کے لیے اسکالر شپس کا اجراء کردیا

پشاور: خیبرپختونخوا میں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے طلبہ کے لیے اسکالرشپس کا اجراء کر دیا گیا۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اسکالرشپس کے تحت اعلیٰ تعلیمی اداروں میں طالب علم مفت تعلیم حاصل کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ 204 طلبہ کو اسکالرشپس میرٹ اور عدم استطاعت کی بنیاد پر دی جائیں گی، اعلی تعلیمی اسکالرشپس پر 2 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ تعلیم کا فروغ موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے،کوئی بھی بچہ عدم استطاعت کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہیں رہے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *