Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مفت عمرہ کرانے والے دھوکے بازوں سے محتاط رہیں، وزیر داخلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مفت عمرہ کرانے والے دھوکے بازوں سے محتاط رہیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مفت عمرہ کرانے والے دھوکے بازوں سے محتاط رہیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک فیملی سے منشیات سے بھرا بیگ پکڑا گیا تھا۔ تاہم اس کیس کو 48 گھنٹے میں حل کر لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اینٹی نارکوٹک فورس (اے این ایف) کی ٹیم فیملی کو سعودی عرب سے پاکستان واپس لائی۔ اس پر ہم سعودی حکام کے تعاون کے مشکور ہیں۔ اور سعودی حکومت کے تعاون سے متاثرہ خاندان کی واپسی ممکن ہوئی۔محسن نقوی نے کہا کہ اے این ایف اسمگلنگ کے خلاف بہترین کام کر رہا ہے۔ تاہم لوگ مفت عمرہ کرانے والے دھوکے بازوں سے محتاط رہیں۔ اس گروہ میں 9 افراد شامل ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں منشیات کے خلاف کارروائیوں کے نتائج نظر آئیں گے۔ 3 ہزار کی فورس کے ساتھ منشیات پر مکمل قابو ممکن نہیں تاہم اے این ایف کی فورس کو بڑھانے پر بھی کام ہو رہا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *