Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعظم نے رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعظم نے رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا

اسلام آبادوزیراعظم شہبازشریف نے بچوں کو قطرے پلا کر رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مہم میں کروڑوں بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ،پچھلے سال پاکستان میں پولیو کے 77کیسز سامنے آئے،رواں سال ایک کیس سامنے آ چکا ہے۔ہمیں ہر قیمت پر پاکستان سے پولیو کا خاتمہ کرنا ہے ،افغانستان میں بھی باہمی سپورٹ سے پولیو کا خاتمہ ہو گا،انسداد پولیوکیلئے تعاون پر ڈبلیو ایچ او اور یونیسف سمیت تمام شراکت داروں کے مشکور ہیں۔مشترکہ کوششوں کی بدولت ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہے،انسداد پولیو کیلئے بل گیٹس فاونڈیشن اور سعودی عرب کی حمایت پر شکرگزار ہیں،انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر اس مرض سے محفوظ رکھیں۔قبل ازیں وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیوعائشہ رضا فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی نگرانی میں پولیو کے خاتمے کیلئے کام کر رہےہیں۔انسداد پولیو کیلئے قومی سطح پر مربوط حکمت عملی کے تحت کام کر رہےہیں ،بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کیلئے حکومت پرعزم ہے ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرمختار بھرتھ کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان میں گزشتہ سال مختلف حصوں سے پولیو کے کیسز سامنے آئے ،رواں سال پولیو کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔پولیو کیسز میں کمی حکومت کے پولیو فری پاکستان کے عزم کا عکاس ہے ،حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *