Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کُرم میں قیام امن کیلئے جرگہ، سوشل میڈیا کا غلط استعمال روکنے پر اتفاق – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کُرم میں قیام امن کیلئے جرگہ، سوشل میڈیا کا غلط استعمال روکنے پر اتفاق

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں ضلع کُرم میں قیام امن کے لئے فریقین کا جرگہ خوشگوار ماحول میں ختم ہو گیا۔ممبر ضلع کُرم سید رضا حسین کے مطابق جرگہ میں سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی روک تھام سمیت قیام امن کے لئے ضروری اقدامات پر بات چیت ہوئی ، دونوں فریقین کے عمائدین کےجرگے کی دوسری نشست کل پشاور میں ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام امن کے لئے ترس رہے ہیں اور قیام امن چاہتے ہیں، طویل بدامنی کے دوران پہلی بار عمائدین آپس میں بیٹھے، گلے شکوے کئے۔ممبر سجاد سید میاں کا کہنا تھا کہ قیام امن کے لئے عمائدین کو قریب لانے کی کوشش کی ہے، فریقین کے درمیان اچھے ماحول میں بات چیت ہوئی۔ایک اور ممبر ولی سید میاں نے مزید کہا کہ جرگہ میں ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھنے پر اتفاق کیا گیا، فریقین ایک دوسرے کے مقدس مقامات کا احترام کریں گے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *