Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف

مظفر آباد:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مظفرآباد کادورہ کیا، انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے جموں و کشمیر یادگار پر پہنچ کر شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور شُہداء کی بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔آرمی چیف نے جوانوں کی غیر متزلزل پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی تیاریوں کو سراہا، انہوں نے اعلیٰ آپریشنل تیاریوں کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔جنرل سید عاصم منیر نے افواجِ پاکستان کی مکمل جنگی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آ رمی چیف نے پاکستان آرمی کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ ہم قوم کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں پوری قوت کے ساتھ مصروف ہیں۔بعد ازاں آرمی چیف نے کشمیری عمائدین اور سابق فوجیوں سے بھی ملاقات کی، جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ بھارتی مظالم اور بڑھتی ہوئی ہندوتوا انتہا پسندی جذبہ آزادی کو مزید تقویت دے رہی ہے۔آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا،اس میں کوئی شک نہیں کہ کشمیر ایک دن آزاد ہوگا،کشمیر عوام کی خواہش اور تقدیر کے مطابق پاکستان کا حصہ ہوگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *