اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔دنیا بھر میں مقیم پاکستانی بھی کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کررہے ہیں،اس سلسلے میں آج پورے ملک اور آزاد کشمیر میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے خصوصی تقاریب بھی منعقد کی جارہی ہیں۔ کوہالہ پل کے مقام پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیا جارہا ہے۔ مختلف شہروں میں جلسے، جلوس، ریلیاں، سیمینار اور کانفرنسز منعقد کی جارہی ہیںجس کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جارہا ہے۔ آج آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے وزیر اعظم شہباز شریف خطاب کریں گے۔گزشتہ 78 سالوں سے بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر ناجائز، غیر قانونی اور غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے، کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلوانے کے لئے ملک بھر میں کشمیر کی آزادی کی صدائیں بلند ہوں گی۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

Leave a Reply