Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
لاہور ہائیکورٹ کیلئے 9 ایڈیشنل ججز کے ناموں کی منظوری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

لاہور ہائیکورٹ کیلئے 9 ایڈیشنل ججز کے ناموں کی منظوری

لاہور: جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کیلئے 9 ایڈیشنل ججز کے ناموں کی منظوری دے دی۔جمعرات کے روز چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں لاہور ہائیکورٹ کے لئے 9 ایڈیشنل ججز کے ناموں کی منظوری دی گئی ۔ذرائع کے مطابق دسویں نمبر کیلئے کوئی بھی امیدوار مطلوبہ ووٹ حاصل نہ کر سکا۔جن ناموں کی منظوری دی گئی ان میں حسن نواز مخدوم، ملک وقار حیدر اعوان ، سردار اکبر علی، ملک جاوید اقبال وینس اور سید احسن رضا کاظمی شامل ہیں ۔جوڈیشل کمیشن نے محمد جواد ظفر، خالد اسحاق، ملک محمد اویس خالد اور چودھری سلطان محمود کے نام بھی منظور کرلیے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *