اسلام آباد: سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی کی جانب سے مارچ میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کے بعد جمعرات کو ایشیائی ٹریڈنگ میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں لیکن یہ اضافہ پچھلے دن کی سب سے بڑی کمی کے مقابلے میں بہت معمولی تھا، جب برینٹ کے بینچ مارک تیل کی قیمتیں تقریباً تین ماہ کی سب سے بڑی کمی کا شکار ہوئیں۔برینٹ کروڈ فیوچر 8 سینٹ اضافے سے 74.69 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 15 سینٹ اضافے سے 71.18 ڈالر فی بیرل رہی۔یاد رہے کہ بدھ کو خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوئی تھی کیونکہ امریکا میں خام تیل اور پٹرولیم اسٹاکس میں بڑی مقدار میں اضافہ ہوا جس سے کمزور طلب کا اشارہ ملا، اور سرمایہ کاروں نے امریکا اور چین کے درمیان نئے تجارتی محصولات کے اثرات کا جائزہ لیا، جن میں توانائی کی مصنوعات پر عائد ٹیکس بھی شامل ہیں۔قیمتوں میں 15 جنوری کو 2025 کی بلند ترین سطح سے تقریباً 10فیصد کی کمی آئی ہے جو کہ پانچ دن قبل کی بات ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ متوقع ہے۔

Leave a Reply