نیو دہلی: پاکستان ہائی کمیشن بھارت کے مطابق انڈیا کے جیلوں میں قید پانچ پاکستانیوں کو آج رہا کردیاگیا۔ جیل سے رہا ہونے والے خادم حسین‘ محمد مسرور‘ نند لال‘ سید جعفر حسین اور محمد امجد بہت جلد اپنے گھروں کو پہنچ جائیں گے۔ پاکستانی مشن بھارت نے اس بات کی تصدیق کی کہ مشن بھارتی جیلوں میں قید تمام پاکستانی قیدیوں کی رہائی اور واپسی کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھے گا۔

Leave a Reply