Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان بار کونسل کے نمائندے اختر حسین جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان بار کونسل کے نمائندے اختر حسین جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے

اسلام آباد: پاکستان بار کونسل کے نمائندے اختر حسین ایڈووکیٹ نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا۔ اختر حسین نے اپنا استعفیٰ چیئرمین جوڈیشل کمیشن کو بھجوا دیا۔ استعفے کے متن کے مطابق پاکستان بار کونسل نے مجھے آئینِ پاکستان 1973ء کے آرٹیکل 175(A)(2)(vi) کے تحت 3 مرتبہ جوڈیشل کمیشن کا رکن نامزد کیا۔ اختر حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ میں اپنی ذمے داریاں اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق انجام دیتا رہا، حالیہ عدالتی تقرریوں سے متعلق تنازعات کی بناء پر میں مزید کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ میں استعفے کی نقل پاکستان بار کونسل کو ارسال کر رہا ہوں تاکہ آئین کے تحت میری جگہ نیا نامزد رکن مقرر کیا جا سکے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *