Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کلائمیٹ فنانسنگ پر مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف وفد پاکستان پہنچ گیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کلائمیٹ فنانسنگ پر مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد کلائمیٹ فنانسنگ پر مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچ گیا۔ گرین بجٹنگ، کلائمیٹ سپینڈنگ پر ٹیگنگ، ٹریکنگ اور رپورٹنگ پر مذاکرات ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال 26-2025 کیلئے بجٹ میں کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے، وفد کیساتھ آئندہ مذاکرات کے دوران ابتدائی مسودے پر بات ہو گی ، کاربن لیوی عائد کرنے کیلئے آئی ایم ایف تجاویز دے گا۔ ذرائع کے مطابق آج سے 28 فروری تک تکنیکی وفد وفاق اور صوبوں کیساتھ مذاکرات کرے گا ، کاربن لیوی عائد کرنے، الیکٹریکل وہیکل اور سبسڈی پر بھی بات چیت ہو گی، وفد آئندہ بجٹ میں گرین بجٹنگ کو وسیع کرنے کیلئے تجاویز بھی دے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج مذاکرات میں صرف کلائمیٹ چینج کے اقدامات پر ہی مذاکرات ہوں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *