Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آفاق احمد ڈمپر جلوانے کے مقدمے میں 12 دن بعد جیل سے رہاکردیئے گئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آفاق احمد ڈمپر جلوانے کے مقدمے میں 12 دن بعد جیل سے رہاکردیئے گئے

کراچی: چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کو ڈمپر جلوانے کے مقدمے میں 12 دن بعد سینٹرل جیل کراچی سے رہا کر دیا گیا۔آفاق احمد کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ نے ایک لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا ۔ اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت نے بھی آفاق آحمد کی دو مقدمات میں ضمانت منظور کی تھی۔ آفاق احمد کو 11 فروری کو لانڈھی پولیس نے اشتعال دلا کر ڈمپر جلوانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف تین مقدمات درج ہوئے تھے۔ آفاق احمد رہائی کے بعد جیل سے باہر آئے تو کارکنوں نے نعرے لگا کر اور گل پاشی کرکے استقبال کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *