Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مولانا فضل الرحمان کی قطر میں حماس رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطینیوں سےیکجہتی کا اظہار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مولانا فضل الرحمان کی قطر میں حماس رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطینیوں سےیکجہتی کا اظہار

قطر: جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی قطر میں حماس رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں جاری ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے حماس کے سابق سربراہ ڈاکٹر خالد مشعل سے ملاقات کی اور پاکستانی عوام کے جذبات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے فلسطینی شہداء کے لیے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔ مولانا فضل الرحمان نے اسرائیل کو جنگی مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔حماس کے رہنما ڈاکٹر خالد مشعل نے اس موقع پر کہا کہ فلسطینی مسلمان اپنے مسلمان بھائیوں کی امداد کے منتظر ہیں اور انہیں دوائیوں، خیموں اور راشن کی اشد ضرورت ہے۔مولانا فضل الرحمان نے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے جے یو آئی کارکنان اور پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مشکل وقت میں اپنے فلسطینی بھائیوں کا بھرپور تعاون کریں۔ گذشتہ روز مولانا فضل الرحمان کی حماس کی مرکزی مجلس شوری کے سربراہ ابو عمر سے بھی ملاقات ہوئی تھی، جس میں علامہ راشد محمود سومرو، مفتی ابرار احمد اور حماس رہنما ڈاکٹر ظہیر ناجی بھی موجود تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *