Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعظم شہبازشریف آزربائیجان کا دورہ مکمل کرکے دو روز کیلئے ازبکستان پہنچ گئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعظم شہبازشریف آزربائیجان کا دورہ مکمل کرکے دو روز کیلئے ازبکستان پہنچ گئے

تاشقند:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف دو روزہ دورے پر تاشقند، ازبکستان پہنچ گئے۔جہاں ان کا استقبال ازبکستان کے وزیرِ اعظم عبداللہ نغماتوویچ ارِپوف نے کیا۔ وزیرِ اعظم اور ازبکستان کے صدر کے درمیان ہونے والی دو طرفہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے تمام شعبوں بشمول رابطے، معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع و سلامتی، علاقائی استحکام اور تعلیم پر بات چیت کی جائے گی۔ دونوں رہنما علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی اپنے خیالات کا تبادلہ کریں گے۔اس موقع پر متعدد دو طرفہ معاہدے/ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔وزیرِ اعظم پاکستان ازبکستان پاکستان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے، جس میں دونوں طرف کے اہم کاروباری حضرات شرکت کریں گے اور بی ٹو بی ملاقاتیں کر کے دو طرفہ تجارت کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *