Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلام آباد کی عدالت نے آڈیو لیک کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف آڈیو لیکس کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ نے کی۔ عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران علی امین گنڈاپور آج بھی پیش نہ ہوئے، اُن کے وکیل راجا ظہور الحسن ایڈووکیٹ نے حاضری دی۔ عدالت کے روبرو شریک ملزم اسد فاروق پیش ہوئے اور حاضری لگائی، اس موقع پر عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔ یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلام آباد کے تھانے گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *