Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ہائیڈرو کاربن وسائل کو بڑھانے کی جانب اہم پیشرفت‘ خیبرپختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ہائیڈرو کاربن وسائل کو بڑھانے کی جانب اہم پیشرفت‘ خیبرپختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

پشاور: خیبرپختونخوا وزیرستان بلاک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لئے گئے۔ تیل و گیس کی وزیرستان بلاک میں نئی دریافت ماڑی انرجیز کی جانب سے کی گئی، ماڑی انرجیز کے مطابق سپنوام ون کنویں سے یومیہ 12.96 ملین کیوبک فٹ گیس دریافت کی گئی جبکہ 20 بیرل خام تیل بھی دریافت ہوا ہے۔اس کنویں پر کھدائی کا آغاز 28 مئی 2024ء کو کیا گیا تھا، وزیرستان بلاک میں ماڑی انرجیز آپریٹر کمپنی کے طور پر کام کر رہی ہے، وزیرستان بلاک میں بطور آپریٹر کمپنی 55 فیصد شیئرز ہولڈر ہے۔ ماڑی انرجیز کے ساتھ جوائنٹ ایڈونچر میں او جی ڈی سی ایل اور او پی آئی بھی شامل ہیں، ماڑی انرجیز کے مطابق نئی دریافت ملک کے ہائیڈرو کاربن وسائل کو بڑھانے میں کردار ادا کرے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *