Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
’ای بی 5‘ امیگرینٹ پروگرام ’گولڈ کارڈ‘ میں تبدیل‘ ٹرمپ کی 5 ملین ڈالرز میں شہریت کی پیشکش – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

’ای بی 5‘ امیگرینٹ پروگرام ’گولڈ کارڈ‘ میں تبدیل‘ ٹرمپ کی 5 ملین ڈالرز میں شہریت کی پیشکش

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’ای بی 5‘ امیگرینٹ انویسٹر ویزا پروگرام کو گولڈ کارڈ میں تبدیل کرنے کی پیشکش کر دی۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امیر تارکینِ وطن کو گولڈ کارڈز کے ذریعے باآسانی امریکی شہریت دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جو 5 ملین ڈالرز میں یہ شہریت خرید سکتے ہیں۔امریکی صدر نے ملازمت کے مواقع فراہم کرنے والے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو امریکی شہرت دینے والے ’ای بی 5‘ امیگرینٹ انویسٹر ویزا پروگرام کو اب ’گولڈ کارڈ‘ میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ کے مطابق گولڈ کارڈ گرین کارڈ کی مراعات دے گا، اس سے 5 ملین ڈالرز میں اسے خریدنے والے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو امریکی شہریت مل جائے گی۔ان کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے تحت 10 لاکھ کارڈ فروخت ہونے کی توقع ہے، اس اقدام سے قومی قرضوں کی فوری ادائیگی بھی ہو سکتی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *