Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ، افسران سمیت 46 افراد ہلاک – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ، افسران سمیت 46 افراد ہلاک

خرطوم: سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے قریب فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 46 افراد ہلاک ہو گئے۔خبر ایجنسی کے مطابق طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث فوجی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہوا، طیارے میں فوجی افسران سوار تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں سوار فوجی اہلکاروں کی اصل تعداد کے حوالے تاحال کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئیں ، حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے آپریشن شروع کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی رہائشیوں نے حادثے کے باعث زوردار دھماکے سے متعلق ریسکیو حکام کو اطلاع دی، حادثے کے باعث کئی علاقوں میں بجلی بھی منقطع ہو گئی۔رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کی جانب سے جنوبی دارفر کے دارالحکومت نیالا میں لڑاکا طیارے کو مار گرانے کی ذمہ داری قبول کرنے کے ایک دن بعد پیش آیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *