Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیرِ اعظم شہباز شریف دورہ ازبکستان مکمل کرکے وطن واپس روانہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیرِ اعظم شہباز شریف دورہ ازبکستان مکمل کرکے وطن واپس روانہ

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف دو روزہ دورہ ازبکستان مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہو گئے۔ازبکستان کے وزیرِ اعظم عبداللہ عاریپوف، وزیر خارجہ بختیار سیدوف نے انہیں الوداع کیا، تاشقند کے میئر، دونوں ممالک کے سفیر بھی تاشقند ایئرپورٹ پر موجود تھے۔وزیرِ اعظم نے اپنے دورہ کے دوران ازبکستان میں یادگار آزادی کا دورہ کیا اور پھولوں کی چادر چڑھائی، وزیراعظم نے ازبکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے اپنے دورے میں ازبک صدر شوکت مرزایوف سے ملاقات کی، دونوں ممالک کے مابین تعاون کے ایم او یوز اور معاہدوں کا تبادلہ بھی ہوا۔وزیرِ اعظم اور ازبک صدر شوکت مرزایوف نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، وزیراعظم اور پاکستانی وفد نے ازبک صدر کے ظہرانے میں بھی شرکت کی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *