Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان اور ازبکستان کی تاجر برادری تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، شہباز شریف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان اور ازبکستان کی تاجر برادری تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، شہباز شریف

تاشقند: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ازبکستان کی تاجر برادری تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ازبکستان میں پاک۔ازبک بزنس فورم سے خطاب کرتے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا کہ معاشی ترقی سے شہروں میں خوشحالی آتی ہے، دو عظیم ممالک کے تاجر اور سرمایہ کاروں کے عزم کا عکاسی ہے کہ وہ نہ صرف پاکستان، ازبکستان میں سرمایہ کاری کریں بلکہ باہمی مفادات کے لیے اپنے نظریات کا تبادلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے تاجر اور سرمایہ کار تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں گے، شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ازبک صدر نے بالکل ٹھیک کہا ہے کہ پاکستان اور ازبکستان کی بزنس کمیونٹی کی ایک دوسرے کے ساتھ مسابقت نہیں ہے بلکہ باہمی مفادات کے شعہ جات میں ایک دوسرے کی سپورٹ کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بزنس کمیونٹی ازبکستان آئے اور ٹیکسٹائل وینچرز کی مینجمنٹ کرے، یہ بہترین موقع ہے اس کا فائدہ اٹھانا چاہیے، یہ دونوں ممالک کے بہتر ہوگا، اسی طرح لیدر، فارماسیوٹیکل انڈسٹری اور آلات جراحی کے شعبوں میں پاکستان کی کارکردگی شاندار ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم نے ویزہ پالیسی میں نرمی کے حوالے سے بھی بات کی، ازبکستان نے اسحٰق ڈار کو یقین دلایا ہے کہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے لیے ویزے دستیاب ہوں گے، یہ تجارتی فروغ کے لیے بہترین سپورٹ ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ آج ٹرانس افغان ریلوے پروجیکٹ پر بھی بات چیت ہوئی ہے، یہ 7 ارب ڈالر کا منصوبہ ہے، جو خطے کی ترقی کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے خصوصی اقتصادی زونز بھی بنائے گئے ہیں، پاکستان میں مائنز اینڈ منرلز کے شعبے میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سستی توانائی کے حصول کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، مزید کہا کہ سیاحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں مشترکہ منصوبے شروع کیے جا سکتے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ ازبک سرمایہ کار اور تاجر سرمایہ کاری کے پُرکشش مواقع سے مستفید ہو سکتے ہیں، اسی طرح خطے کے ممالک گوادر اور پورٹ قاسم بندرگاہ سے کاروباری سرگرمیاں کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے علاقائی روابط کا فروغ ضروری ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *