Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وفاقی کابینہ میں توسیع، ایوان صدر میں نئے وزرا نے حلف اٹھا لیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وفاقی کابینہ میں توسیع، ایوان صدر میں نئے وزرا نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے مزید نئے وفاقی وزرا نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔وفاقی کابینہ میں نئے شامل ہونے والے وزرا مملکت کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی، صدرآصف علی زرداری نے وفاقی وزرا سے حلف لیا۔کابینہ میں نئے شامل ہونے والے 13 وفاقی وزرا نے حلف اٹھایا، وزرائے مملکت میں بیرسٹر عقیل ملک، ملک رشید، ارمغان سبحانی، کھیئل داس شامل ہیں۔ طلال چودھری،عبدالرحمان کانجو، بلال اظہر کیانی، مختار بھرت، شذرہ منصب، عون چودھری، وجہیہ قمر نے بھی وزیر مملکت کےعہدے کا حلف اٹھا لیا۔وفاقی کابینہ میں 13 وفاقی وزرا، 11 وزرائے مملکت اور تین مشیران شامل ہوئے۔وفاقی کابینہ میں توسیع کے بعد حلف اٹھانے کے لیے تین نئے وزرا تقریب میں نہ پہنچ سکے، ایک وفاقی وزیر اور 2 وزرائے مملکت ٹریفک جام میں پھنس گئے۔عمران شاہ، شذرہ منصب اور ارمغان سبحانی حلف نہ اٹھا سکے، عمران شاہ نے وفاقی وزیر، شذرہ منصب، ارمغان سبحانی نے وزیر مملکت کا حلف اٹھانا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *