اسلام آباد: پاکستان بھر میں پہلا روزہ ہفتہ یکم مارچ کو ہوگا یا اتوار 2 مارچ کو؟اعلان آج ہوجائےگا۔ترجمان وزارت مذہبی امورکے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں جاری ہے،چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔لاہورمیں رمضان المبارک کاچاند دیکھنےکیلئےصوبائی زونل رویت ہلال کمیٹی کااجلاس جاری ہے،اجلاس کی صدارت ڈی جی مذہبی امور خالد محمود کر رہے ہیں،محکمہ اوقاف اورصوبائی زونل رویت ہلال کمیٹی کےممبران چانددیکھنےکیلئےموجود ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آسمان پر بادلوں کے باعث چاند نظر آنے کےامکانات کم ہیں،چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔پشاورمیں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے عید گاہ میں انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، ٹیلی سکوپ اور ایچ ٹی ایس سسٹم فعال ہیں،محکمہ موسمیات اور سپارکو کی ٹیمیں بھی موجود ہیں۔محکمہ موسمیات کراچی میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے زونل کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے،اجلاس کی صدارت علامہ حافظ محمد سلفی کررہے ہیں۔ اجلاس میں زونل کمیٹی کے ممبران، ڈائریکٹر نیشنل سونامی سینٹر امیر حیدر لغاری اور محکمہ موسمیات سے دیگر شریک ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں زونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان وزارت مذہبی امور کی چھت پر موجود ہیں،کمیٹی کے شرکاء میں علامہ سجاد حسین نقوی، مفتی عبدالسلام جلالی اور مفتی محمد اقبال نعیمی شامل ہیں۔کمیٹی ارکان علامہ ہارون الرشید بالاکوٹی، پیر محمد ممتاز احمد ضیاء نظامی بھی چاند دیکھنے کے لیے موجود ہیں،محکمہ موسمیات، سپارکو، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام بھی موجود ہیں۔

Leave a Reply