Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
این اے 213 عمرکوٹ، ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

این اے 213 عمرکوٹ، ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سندھ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 213 عمر کوٹ کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 17 اپریل 2025 کو این اے 213 عمر کوٹ میں پولنگ ہو گی۔ اور انتخابی شیڈول کے مطابق 3 مارچ کو ریٹرننگ آفیسر پبلک نوٹس جاری کرے گا۔4 سے 6 مارچ تک کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے۔ اور 7 مارچ کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری ہو گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق 13 مارچ تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہو گی۔ جبکہ 27 مارچ کو امیدواروں کی حتمی فہرست اور انتخابی نشانات الاٹ ہوں گے۔ ضمنی انتخاب میں ڈپٹی کمشنر عمر کوٹ ڈی آر اور اور اسسٹنٹ کمشنر آر او ہوں گے۔واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور کی وفات کی وجہ سے عمر کوٹ کی نشست خالی ہوئی تھی۔ نواب یوسف تالپور 2024 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 عمر کوٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔نواب یوسف تالپور متعدد بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے۔ وہ بے نظیر بھٹو کی کابینہ میں بھی وفاقی وزیر رہ چکے تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *