Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
دہشتگردی میں ملوث 2 ہلاک افغانیوں کی شناخت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

دہشتگردی میں ملوث 2 ہلاک افغانیوں کی شناخت

راولپنڈی: پاکستان میں دہشت گردی و تخریب کاری میں ملوث ہلاک افغان دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 28 فروری کو سیکیورٹی فورسز نے غلام خان کلے میں 14 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، ہلاک دہشت گردوں میں مذکورہ افغان دہشت گرد بھی شامل تھے۔ایک ہلاک افغان دہشت گرد کا نام مجیب الرحمٰن عرف منصور ولد مرزا خان تھا، دہشت گرد مجیب افغان گاؤں دندار ضلع چک صوبہ میدان وردک کا رہائشی تھا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد مجیب افغانستان کی نیشنل ملٹری اکیڈمی کی تیسری بٹالین کا کمانڈر تھا۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ 30 جنوری کو دہشت گرد بدرالدین ولد مولوی غلام محمد کو ڈی آئی خان میں دورانِ آپریشن ہلاک کیا گیا۔دہشت گرد بدرالدین افغان فوج میں لیفٹیننٹ اور صوبہ باغدیس کے ڈپٹی گورنر کا بیٹا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *