Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
دفعہ 144 کی خلاف ورزی ، عمر ایوب اور عامر ڈوگر کے وارنٹ گرفتاری جاری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

دفعہ 144 کی خلاف ورزی ، عمر ایوب اور عامر ڈوگر کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمات میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں عمر ایوب، عامر ڈوگر اور عامر مغل کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ، عمر ایوب اور دیگر کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمات کی سماعت کی۔ عدالت نے دوران سماعتِ عمر ایوب ،عامر ڈوگر اور عامر مغل کے عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے جبکہ شعیب شاہین اور بیرسٹر گوہر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر و دیگر کیخلاف تھانہ آئی 9 میں 2 مقدمات درج ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *