Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیر اعظم کا چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کا حکم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیر اعظم کا چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کا حکم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ملک میں چینی کی سپلائی، قیمتوں کے کنٹرول اور عام عوام کو سستی اشیائے خورونوش کی فراہمی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ مل کر عام آدمی کو بنیادی اشیاء مناسب نرخوں پر فراہم کرنے کے اقدامات یقینی بنائیں۔شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ مہینوں میں حکومت کی سخت کارروائیوں کے باعث چینی کی اسمگلنگ کے خاتمے میں مدد ملی ہے۔ اور رمضان المبارک میں کسی بھی قسم کی ذخیرہ اندوزی یا مصنوعی مہنگائی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔وزیر اعظم نے چینی کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے مزید سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت بھی جاری کی۔اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران اشیائے خورد و نوش کی بلاتعطل فراہمی اور قیمتوں پر سخت نگرانی کے لیے فوری اقدامات کرنے پر بھی غور کیا گیا۔وزیر اعظم نے واضح کیا کہ عوام کو سستی اشیاء فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *