Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سحری و افطاری میں کچھ نہیں دیا جا رہا ، بیرسٹر سیف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سحری و افطاری میں کچھ نہیں دیا جا رہا ، بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سحری و افطاری میں کچھ نہیں دیا جا رہا جس کی وجہ سے وہ نہار منہ روزہ رکھ رہے ہیں۔ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی رمضان میں کارکنوں کو اذیت دینا ہے، ملاقاتوں پر پابندی عدالتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کے باعث عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ، جعلی حکومت ایک قیدی سے خوفزدہ ہے ، عدالت کو توہین عدالت کی کارروائی کرنی چاہیے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *