Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عمران خان کو ہفتے میں 3 دن گوشت، سبزیاں اور انڈے کھلائے جارہے ہیں، عظمیٰ بخاری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عمران خان کو ہفتے میں 3 دن گوشت، سبزیاں اور انڈے کھلائے جارہے ہیں، عظمیٰ بخاری

اسلام آباد: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل میں کھانا نہ دینے کے بیان کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں میاں بیوی کو معمول کے مطابق کھانے پینے کے لوازمات مہیا کیے جارہے ہیں۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو شخص دوپہر 12 بجے اٹھتا ہو، وہ روزہ کیسے رکھ سکتا ہے؟، بانی پی ٹی آئی کو ہفتے میں 3 دن گوشت، سبزیاں، دالیں، چقندر کا جوس مل رہا ہے، اس کے علاوہ کافی، بوائل انڈے اور خشک میوہ جات کھانے کو ملتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کا کھانے کو جو دل چاہتا وہ مہیا کیا جاتا ہے، پشاور میں بیٹھے ایک شخص کو خواب آیا ہے کہ ان کے جیل میں بیٹھے آقا کو کھانا نہیں مل رہا، 2 روز قبل ان کی جماعت کے ترجمان نے بھی بانی پی ٹی آئی کی بیماری سے متعلق جھوٹ بولا۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ کل پمز کے 4 سینئر ڈاکٹروں کی ٹیم نے آدھا گھنٹہ ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا ہے، ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کو مکمل صحتمند قرار دیا ہے۔ ن لیگی رہنماء کا کہنا ہے کہ جب اس جماعت کے پاس کوئی کارڈ نہیں بچتا تو اس کے رہنماء مظلومیت کارڈ اور ہمدردی کارڈ کھیلنا شروع کردیتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *