Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کرم کیلئے ایک اور امدادی قافلہ روانہ ، سکیورٹی کے سخت انتظامات – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کرم کیلئے ایک اور امدادی قافلہ روانہ ، سکیورٹی کے سخت انتظامات

پشاور: کرم کے لیے 30 سے زائد گاڑیوں پر مشتمل امدادی قافلہ روانہ ہو گیا، قافلے کی سکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق امدادی قافلہ ہنگو تور پل چیک پوسٹ سے روانہ کیا گیا جبکہ مزید گاڑیاں بھی روانہ کی جا رہی ہیں۔یاد رہے کہ 17 فروری کو لوئر کرم میں امداد لیکر جانے والی گاڑیوں پر حملے کے بعد قافلے روک دیے گئے تھے۔ تاجر برادری کے مطابق 17 فروری کو بڑا قافلہ واپس آنے کے بعد اپر کرم میں کسی قسم کی ترسیل نہیں ہوئی تھی۔ دوسری جانب حقوق کے مطالبے اور سڑکوں کی بندش کے خلاف پاراچنار پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *